کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ کپ میں شرکت سے متعلق حکومت کی این او سی میں تاخیر کی وجہ سے کھلاڑیوں کے فضائی ٹکٹ کو کنفرم نہیں کیا ہے۔ تاہم فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹیم 30 یا31 اکتوبر تک ملائیشیا روانہ ہوجائے گی۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کو تاحال پی ایس بی کی جانب سے کوئی خط یا میل نہیں ملی ہے ٹیم کی عدم شرکت سے نقصان پہنچے گا۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے حالیہ انتخابات حکومت کی اجازت کے بغیر کرائے گئے ہیں۔