• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و ایران کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کئے جائیں، سرحد چیمبر

پشاور (نمائندہ جنگ)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اسحاق نے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید بہتر و مستحکم بنانے کے لئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی حکومتیں مصنوعات / اشیاء پر ٹیرف / ٹیکسوں کی شرح میں کمی لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ باہمی تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکے۔ پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید