میہڑ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سربراہ امیر جماعت مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے40 سال حکومت کی لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی نے سندھیوں کو غلام بنا کر رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی میں ایک بھی غریب ایم پی اے اور ایماین اے نہیں ہے۔ بلکہ وڈیرے سردار جاگیردار اور کرپٹ مافیا شامل ہیں۔ پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی امریکا کی ایجنٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے اور پی ٹی آئی آپس میں عوام کیلئے نہیں ذاتی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں۔ وہ میہڑ میں جلسہ عام اور استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر محمد حسین محنتی، مولانا اسداللہ بھٹو، محمد الیاس کلہوڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیلاب سے سندھ میں تباہی آگئی۔ ڈھائی ماہ گزر گئے لیکن سیلاب کا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔ اربوں روپے ڈالر امداد آئی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سندھ میں آکر 70ارب روپے دیئے ہیں لیکن سیلاب زدہ لوگوں کو ایک لاکھ بھی نہیں ملا۔