• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کریگی، انوراگ ٹھاکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ آئندہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان روانگی کے حوالے سے وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی کیونکہ پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات ہیں۔ امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی۔ کئی مرتبہ پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا ہے ۔ کرکٹ کی دنیا بھارت کے علاوہ ہے ہی کیا؟ ۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں کے صدر جے شاہ کے اس بیان سے پاکستان کرکٹ بورڈ ناراض ہے جس میں انھوں نے پاکستان میں آئندہ سال متوقع ایشیا کپ کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی بات کی تھی۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نو منتخب صدر راجر بنی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کےلیےحکومت سے کلیئرنس لینے کی ضرورت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید