• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا فیصلہ، 125 کروڑ ڈالر کی بچت

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف کے صرف ایک فیصلے سے قومی خزانے کو ایک سو پچیس کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

 اس فیصلے سے 230ڈالر فی ٹن پر یوکرینی گندم مشرقی یورپ کے راستے پاکستان امپورٹ کرنے کے خواہاں گندم مافیا کے ناپاک عزائم وزیراعظم شہباز شریف‘ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار اور انکے رفقاء نے بھانپ لئے ہیں‘ اسی بناء پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق یہ گندم مافیا یوکرینی گندم درآمد کر کے پاکستان میں 20اکتوبر کے ریٹ کے مطابق کراچی بندرگاہ پہنچ کر یوکرینی گندم زیادہ سے زیادہ 2500روپے فی چالیس کلو گرام پڑے گی جبکہ پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں بیس اکتوبر کو چالیس کلو گرام گندم کے ریٹ اسی مافیا نے 3400روپے فی چالیس کلو گرام پہلے ہی کر رکھے ہیں۔ 

پاکستان فلور ملز انڈسٹری کے سینئر عہدیدار نے فلور ملز مالکان کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے جنگ سے گفتگو کی۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مارچ اپریل 2023ء میں نئی فصل کی گندم آنے تک کیلئے پاکستان کے پاس ملکی ضرورت کی گندم کا سٹاک موجود ہے اسلئے وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کر کے ملک کو مزید قرضے کے بوجھ تلے دبنے سے روک دیاہے۔

اہم خبریں سے مزید