اسلام آباد (حنیف خالد) محکمہ خوراک پنجاب نے جمعرات 20اکتوبر کو جاری کئے گئے آرڈر نمبر ایس او ایف (ای) 2-2/2017جاری کیا ہے جس کے ذریعے راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد یعقوب کو فوری طور پر محکمہ خوراک کا ڈپٹی سیکرٹری (کانفیڈنشل) مقرر کر دیا ہے جبکہ سلمان علی ایجوکیشن آفیسر بنیادی سکیل18جو ڈپٹی سیکرٹری کانفیڈنشل فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے‘اُن کو شاہد یعقوب کی جگہ راولپنڈی ڈویژن کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ دونوں عہدیدار پیر کے روز اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔