اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں نجی شاپنگ مال کی صورت حال اور بندش پر گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم نے شاپنگ مال کو جلد سے جلد کھولنے کی یقین دہانی کرا ئی۔آئی این پی کے مطابق حنیف عباسی نےشاپنگ مال کی بندش سے بزنس کمیونٹی میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ دو ہفتوں سے دکانیں بند پڑی ہیں ۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ اس ضمن میں وہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر رہے ہیں۔