• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کچا پاپڑ تیار کرنے والی 4 بڑی فیکٹریوں کو بھاری جرمانے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی خوراک میں ناقص اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ملتان میں کچا پاپڑ تیار کرنے والی 4 بڑی فیکٹریوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ خوراک کی تیاری میں غیر معیاری محلول کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ کھار اور دیگر ممنوعہ اجزاء سے مکسچر تیار کیا گیا تھا۔ خام مٹیریل کی کیمیکل ڈرمز میں سٹوریج، صاف پانی کا استعمال نہیں کیا جارہا تھا۔کارروائیاں بستی تھہیماں والی، پیر کالونی اور انڈسٹریل اسٹیٹ بستی نظام الدین میں کی گئیں۔ اسی طرح وہاڑی میں ہول سیل شاپ کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر 10 ہزار، گگو منڈی میں پاپڑ فیکٹری کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 12 ہزار، 3 مرلہ سکیم خانیوال میں سپر سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے جبکہ لودھراں میں سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ رنگ کی ملاوٹ کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔
ملتان سے مزید