کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین شان مسعود جمعے کو میلبورن میں پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے، تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ، گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔ ٹیم منجمینٹ کا کہنا ہے کہ شان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں البتہ کن کشن کے پیش نظر ہفتے کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی تھی ۔شان مسعود فوری طور پر زمین پر گر پڑے جب ان کی ٹیم کے ارکان ان کی مدد کو پہنچے۔ چند لمحوں بعد وہ اپنے ہاتھ سے سر کے اس حصے کو ڈھانپ کر اٹھے اور میدان سے باہر چلے گئے۔جس وجہ سے انہیں ضروری معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے۔