کراچی (جنگ نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان پر پھٹ پڑے۔ نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بھارت پاکستان کو کرکٹ کھیلنے سے متعلق ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، میں نہیں جانتا کہ سیاسی محاذوں پر دونوں ملکوں کے درمیان کیا ہورہا ہے۔ اگر آپ نے یہ کہنا ہی تھا تو آپ کے لیے ضروری تھا کہ آپ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کو فون کرتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بٹھاتے ، اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا۔ یوں نہیں کہا جاتا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی چونکہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میزبانی کے لیے چنا ہے لہٰذا اب بھارت کا انکار نہیں بنتا۔