• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول ترین لیڈر کو نااہل کرنا قوم سے سنگین مذاق‘ پرویز الٰہی

لاہور ( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیںاورکھڑے رہیں گے ‘ عمران خان کو نااہل قراردینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔یہ انصاف کا قتل عام ہوا۔کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔ کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے۔الیکشن کمیشن کافیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔

ملک بھر سے سے مزید