لاہور(پی پی آئی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی شہرت یافتہ وکیل عاصمہ جہانگیر کی یاد میں چوتھی دو روزہ کانفرنس ہفتہ کو لاہور میں شروع ہوگی۔ کانفرنس میں ’’اداروں کے کردار ‘‘ کے موضوع پر پروگرام میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خصوصی خطاب کرینگے جبکہ جمہوری حقو ق برقرار رکھنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار کے موضوع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق دیگر مقررین میں یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا، سویڈن کے سفیر ہینری پیئرسن، سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اورے، جرمنی کے ڈپٹی ایمبیسیڈر ڈاکٹر پلپ ڈائشمین، ڈپٹی ایمبیسیڈر نیدرلینڈلیان ہیوبن، سینٹر فار پالیسی سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پاکیاسوتھی سراوان مٹو، پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین حفیظ الرحمنٰ چوہدری، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں نمائندہ مسٹر نٹس اوسٹبی شامل ہیں۔