• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ‘ بلڈنگ ریگولیشنز میں ترمیم پرفریقین کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کردیں۔ ہائی کورٹ میں کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میںترمیم کے خلاف جماعت اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل محمد واوڈا نے کہا کہ رہائشی پلاٹ کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ ماسٹر پلان اور کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے این او سی اور شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید