اسلام آباد( نیو زرپورٹر)راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو قوم کیلئے شاندار خدمات پر اعزازات سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کور میں فوجی افسران اورجوانوں میں تمغے دینے کی تقریب ہوئی جس میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سینیئر آرمی افسران اور اہل خانہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ قوم کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دو جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 15جو انوں کوتمغہ بسالت اور102افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیاگیا۔فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے شاندار خدمات پر تمغے دیے گئے، شہدا ءکے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے شہدا کے خاندانوں سے گفتگو کی اور ان کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔