• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کی نجی ایئرلائن کے پاکستان سے فضائی آپریشن کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کی نجی ایٔرلائن کے پاکستان سے فضائی آپریشن کا افتتاح ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فضائی آپریشن کا افتتاح کیا، ایٔر ایشیاء 30مئی 2025ء سے اپنا آپریشن شروع کرے گی ۔ تقریب میں ملائیشیا کے قونصل جنرل، ایٔرلائن کے سی ای او، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی، جو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک ایسا شاندار منصوبہ ہے جس نے ملائیشین سرمایہ کاری کو بھی راغب کیا ہے۔ گورنر سندھ نے صدرِ مملکت، وزیر اعظم، اور آرمی چیف کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔
ملک بھر سے سے مزید