میہڑ (نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ذہنیت عوامی نہیں بلکہ وڈیروں جیسی ہے، ہماری جماعت مشکل وقت میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیساتھہ کھڑی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے میہڑ، خیر پور ناتھن شاہ اور جوہی سمیت ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جا رہا ہے، ٹینٹ سٹی میں اسکول بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میہڑ میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھی سابقہ ایم ایل اے سید علی اکبر شاہ کے صاحبزادہ سید محمد شاہ آف میہڑ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی سابقہ ایم ایل اے سید علی اکبر شاہ کے صاحبزادہ سید محمد شاہ سےملاقات کی۔ دوسری طرف میہڑ میں امہ رباب چانڈیو سے ان کے والد، دادا اور چچا کے قتل پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ امہ رباب چانڈیو مظلوم بچی ہے، اسکے والد،چچا اور دادا کے قاتل 4 سال گذرنے کے باوجود بھی اب تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔