پشاور(آئی این پی )سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورنے ہفتہ وارپریڈکاانعقادکرکے قیدیوں کے مسائل سنے اورحل کرنے کی یقین دہانی کرائی،سنٹرل جیل ہری پورکے سپرٹینڈنٹ عمیرخان نے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اخترحسین شاہ کے ہمراہ ہفتہ وارپریڈکاانعقادکیاجس کے دوران انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،قیدیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے زیادہ تر مسائل ان کے آبائی علاقے کی جیلوں میں منتقلی سے متعلق تھے جس کے لئے ضروری ٹرانسفر رول انسپکٹریٹ پشاور کو بھیجے جائیں گے۔اس کے علاوہ طبی مسائل میڈیکل سٹاف نے درج کئے جبکہ باقی جیل کی مجموعی حالت بہتر پائی گئی۔اس موقع پراسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ مقدس خان جدون،وقاص خان،لائن آفیسرسعود خان و دیگرعملہ بھی موجودتھا،سپرٹینڈنٹ عمیرخان نے کہاکہ قیدیوں کی فلاح وبہوداورمعاشرے کامفیدشہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔