• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عابد علی کاکڑ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد شکیل وکلاء پینل کے عابد کاکڑ صدر جبکہ پروفیشنل کے چنگیز بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہفتے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بلڈنگ میں ہوئی۔ جس میں وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات میں شکیل، وکلاء پینل اور پروفیشنل کے نامزد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں شکیل،وکلاء پینل کے ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ 410 ووٹ حاصل کرکے صدر جبکہ پروفیشنل پینل کے چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ نے 355 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدوں پر شکیل وکلاء پینل کے جہانزیب مری نائب صدر سریاب، نصیب اللہ آغا نائب صدر کچلاک، پروفیشنل پینل کے محمد عباس کاکڑ نائب صدر کوئٹہ سٹی، شکیل وکلاء پینل کے ملک احمد بلال کاکڑ جوائنٹ سیکریٹری عبداللہ شیرانی فنانس سیکرٹری اور اسداللہ اچکزئی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید