راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کزشتہ روز نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں ڈائیلاسز وارڈ کا افتتاح کیا۔ یہ وارڈ آر آئی یو کے ڈائیلاسز وارڈ کے علاوہ ہے اور وفاقی حکو مت کی مدد سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میرا شہر ہے ، یہاں ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے لیے ہر سطح پر کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سٹیٹ آف ٓ آر ٹ ہسپتال میں 200 ڈائیلاسزمشیننں نصب ہوں گی جس کے لئے فنڈز آگئے ہیں ۔ بعد ازاں مشینوں کی تعداد بڑھا 500 تک کرنے کا ارادہ ہے ۔ 50 مشینیں پہنچ چکی ہیں۔ روزانہ ایک مشین پر تین ڈائیلسز ہوں گے اور 150 مریض روزانہ ڈائیلسز کرا سکیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سے مزید فنڈز کی بھی درخواست کروں گا ۔