• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں پر تشد دو جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہونگے، علی نواز اعوان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں پر مبینہ تشدد اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹے مقدمات سے نہ پہلے کبھی ڈگمگائے ہیں اور نہ ہی آئندہ خوفزدہ ہوں گے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں پر امن احتجاج ہورہا ہے،اسلام آباد میں پولیس گردی کے ذریعے غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے ، امپورٹڈ حکومت کے کسی فسطائی ہتھکنڈے سے اس سے پہلے بھی جھکے ہیں نہ ہی آئندہ خوفزدہ ہوں گے، آئینِ شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، ملک بھر میں شہری جماعت کی جانب سے کسی باضابطہ کال کے بغیر پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے اور پورے ملک سے تشدد یا نقضِ امن کا کوئی چھوٹا سا سا واقعہ بھی سامنے نہیں آیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر شرمناک فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت کا قابلِ مذمت استعمال کرکے حالات بگاڑنے کی کوشش کی ہے مگر بے انتہا شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باوجود شہری مکمل طور پر پرامن رہے ہیں ،انہوں نے کہا ہم چیئرمین عمران خان کی پر امن لانگ مارچ کی کال کے منتظر ہیں انشااللہ اسلام آباد ہمیشہ کی طرح حقیقی آزادی کے لیے نکلنے والے اس عظیم قافلے کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید