پورن (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایر ان سے ٹما ٹر خرید سکتے ہیں مگر تیل نہیں ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دونوں رخ ، بر سراقتدار آئے تو فرنگی کی کتا بیں دریا برد کرکےقر ان کےمطا بق فیصلےکریں گے، اگر پاکستان کے عوام نے اعتماد کرکے ووٹ کے ذریعے جماعت اسلامی کو موقع دے دیا تو ملک میں اسلامی نظام قائم کرکے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے وہ چکیسر میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس میں ساپقہ امید وار صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام ضلع شانگلہ شیر عالم خان نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی سے مستفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 سال سے انگریزوں کا بنایا ہوا قانون چل رہا ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کے عدالتوں میں رکھی فرنگی کی کتابیں پھینک دریا برد کر کے قرآن پاک پر عمل کرکے فیصلے کرینگے سودی نظام کی وجہ سے آج پاکسان مشکلات شکار ہے۔