کوئٹہ ( پ ر ) صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہز ارہ، سینیٹر منظور کاکڑ، ایم پی اے نصراللہ زیرے، سابق گورنر ظہور آغا، ایم پی اے قادر نائل، سالار کاکڑ ،ذیشان، سجاد اچکزئی ، محمد آصف ترین، سید صادق اغا،ڈاکٹر لعل کاکڑ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکسپو کا افتتاح کوئٹہ سے ہونا خوش آئند ہے، آج کے دور میں اپنا گھر کے خواب کی تعبیر کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے، امید کرتے ہیں کہ پروجیکٹ بروقت مکمل کرکے بلوچستان کے عوام کی توجہ کنسٹرکشن کے کاروبار کی طرف مبذول کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگے، یہ پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ہے، بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام کے زریعہ آمدن ،تجارت کے مواقع اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہو گا ، پروجیکٹ ایکسپو 2022 کی تقریب میں ڈاکٹر، وکلاء، صحافی، بیوروکریٹ تاجر برادری مکتبہ ،ڈاکٹرز، شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پروجیکٹ کو بلوچستان کے عوام کے لئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی مکمل بریفنگ کے بعد اس میں سرمایہ کاری کامیابی اور مستند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔