• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ڈینگی کے 32، اسلام آباد میں 26 مریضوں کا اضافہ

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید32کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد کل تعداد3965ہوگئی  جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 26 مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 4372 تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ہسپتالوں میں165 سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے117ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔چھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثناء ہفتہ کے دوران بھی اسلام آبا د میں 74 کیسز رپورٹ ہوئےتھے ، گزشتہ گھنٹے کے دوران قائد اعظم ہسپتال میں ایک ،فیڈرل ہسپتال میں آٹھ ، ہولی فیملی ہسپتال میں تین اور نجی ہسپتالوں میں14مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رورل ایریا میں 23 مریضوں کے اضافے سے کل کیسز کی تعداد 2540 اور اربن ایریا میں3مریضوں کےاضافے سے کل کیسزکی تعداد1832ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید