• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کا قتل، حکومت معاملے کی تہہ تک پہنچے گی، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ارشد شریف کے قتل کے معاملے تک پہنچے گی، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کےکوئی بھی سوچ یانظریہ رکھنے والا خود کو اتنا غیر محفوظ سمجھے،ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سب کے بنیادی حقوق محفوظ ہوں، ہم سب پاکستانی ہیں ہم نے ایک دوسرے سے اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونے دیناایک دوسرے کے نقطہ نظر کو قبول کرنا ہمیں سیکھنا ہوگا.

 نمائندہ ایکسپریس ٹریبون حسنات ملک نے سپریم کورٹ نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کی حمایت حیران کن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 حسنات ملک نے کہا کہ حکومتی نمائندوں، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی میٹنگ پہلے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے بڑی لمبی چلی، جب ان سے بات کی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ اس وقت عدلیہ کا جو بحران ہے فروری سے کوئی جج سپریم کورٹ میں تعینات نہیں ہورہاتو ہم کیا کریں ہمیں کوئی نہ کوئی فیصلہ لینا ہے،حکومت نے رسک تو لیا ہے.

 اعلی عدلیہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق، جسٹس سید منظور علی شاہ میں سے دو ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہونا ہے ۔ تو وہ بہت شدت سے اسکی مخالفت کررہے تھے لیکن پھر بھی حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپورٹ کی ۔ تو سب کیلئے یہ بڑا سرپرائزنگ ہے کہ کیوں یہ چیز کی گئی ہے.

حکومت پر کچھ ایسا اثر تھا ان کو بار بار یہ کہا جارہا تھا کہ آپ چیف جسٹس کے امیدواروں کو سپورٹ کریں اب یہ ہے کہ جونیئر ججوں کو سپریم کورٹ میں کردیا گیا ہے، دو ججوں کی ابھی بھی آسامیاں خالی ہیں اب دیکھنا ہوگا کہ اگلی دو سیٹیں کیا ہوگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ارشد شریف کی اس ناگہانی موت پر ہم سب غم زدہ ہیں۔ وہ پاکستان کے سینئر صحافی اور شہری تھے۔

 اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے خود فون پر بات کی ہے انہیں آگاہ کیا ہے کہ کس قدر یہ معاملہ سنگین ہے ۔ اس کے اوپر حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ انتہائی شفاف انداز میں تحقیقات ہوکر حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید