• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتی زمینوں کو من پسند افراد پر اونے پونے داموں بیچ دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پشاور ہایئکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے عدالتی مداخلت پر محکمہ سیاحت کو اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں ملی ،ضرورت اب اس امر کی ہے ان کے تمام معاملات میں شفافیت لائی جائے کیونکہ بعض اوقات ایسی قیمتی زمینوں کو من پسند افراد کو اونے پونے داموں بیچ دیا جاتا ہے فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس محکمہ سیاحت کے سابق ملازم رحمت عالم کی رٹ کی سماعت کے دوران دیئے رٹ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک محکمہ میں ملازم رہے بعد میں اس کو بغیر کسی وجہ نکال دیا گیا اب نہ تو اس کو تنخواہ دی جارہی ہے اور نہ پنشن ۔ چیف جسٹس نے سپیشل سیکرٹری خزانہ سفیر احمد سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو کیوں بلایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ادائیگی کے عوض پی ٹی ڈی سے متعدد جائیدادیں خریدی ہیں جن کی مالیت جاننے کے لئے اسے فرم کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ اس کا تعین کریں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آیا یہ کنسلٹنٹی جس کو دی گئی اس میں شفافیت ہے ،کیا یہ میرٹ پر دی گئی ۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک نیلامی کی گئی ہے جس میں مذکورہ کنسلٹنسی فرم نے کامیابی حاصل کی ، سیاحت اینڈ کلچر اتھارٹی کے وکیل فرمان خٹک اور کائیٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعدد افسران عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے وہاں پر موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید سکندر شاہ سے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے ابھی تک اس حوالے سے کیا اقدامات کئے ہیں عدالت کو بتائیں۔
اہم خبریں سے مزید