• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد پر مثالی سزا، اَرشد شریف قتل کی شفاف تفتیش، کرکٹ ٹیم کا نیا ہدف ”جیو پاکستان“ کے موضوعات

کراچی (جنگ نیوز) گھریلو تشدد کرنے والوں کو مثالی سزا نہ ملے تو سلسلہ نہیں رُکتا۔ علیزے کیس پھر یہی بتا رہا ہے۔ یہ موضوع بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ دوسری طرف سب ہی نے ارشد شریف کے قتل کی شفاف تفتیش کا اعلان کردیا ہے لہٰذا اس بار نتیجہ سامنے بھی آنا چاہیئے۔ وہاں رشی سونک کے وزیراعظم بننے پر ایشیائی کمیونٹی خوشی سے نہال ہے، پرانے مسائل حل ہونے کی بھی اُمید جاگ گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم پر نظر ڈالیں تو اس بار میدان بدل گیا اور مخالف بھی، لیکن ٹارگٹ فتح ہی ہونی چاہیئے، ٹیم کو بہتر حکمت عملی بنانا ہوگی۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پرنشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید