• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ہی ملک کو جاگیرداروں اور مافیاز سے آزاد کرا سکتے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان ہی ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیاز کے چنگل سے آزاد کرا سکتے ہیں، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم نے عوام کے لیے نہیں، اپنے مفادات کے لیے لانگ مارچ کئے۔ قوم آزمائے ہوئے لوگوں سے مزید دھوکا نہیں کھائے گی۔حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے دودھ کی بوتل حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ملک معاشی و سیاسی دہشت گردی کا شکار ہے،65 فیصد نوجوان آبادی امید کی کرن ہے۔ نوجوانوں کو منظم کریں گے، اتوار کو مینار پاکستان تلے ہونے والا ”پاکستان زندہ آباد“ یوتھ لیڈرشپ کنونشن ملک میں اسلامی انقلاب کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے جائزہ اجلاس اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید