کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ سبی ہائیکورٹ بار کا سبی بینچ کو ریگولر کرنے کا مطالبہ آئینی ہے اور عرصہ دراز سے سبی کے وکلاء بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے احتجاج پر ہیں لیکن تاحال بینچ کو ریگولر نہیں کیاگیا بیان میں کہاگیاکہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ سبی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے سبی نصیرآباد کے وکلاء کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے بیان میں سبی تربت خضدار اور لورالائی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے بلوچستان بار کونسل نے ملک گیر وکلاء کانفرنس بھی کی بیان میں26اکتوبر سے 28اکتوبر تک سبی کے وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے28 اکتوبر کو سبی ہائی کورٹ بارکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔