پشاور(اے پی پی)ہنگو میں5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو آصف بہادر نے5روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،ٹیموں کی سکیورٹی پر ہنگو پولیس اور ہنگو لیوی کے 700 جوان مامور ہیں جبکہ15مقامات پر پولیس کی جانب سے اضافی ناکے لگا کر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا گیا ہے اس کے علاوہ14 موبائل پولیس سکوارڈاورموٹرسائیکل رائیدرز بھی متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیومہم کو پر امن اور کامیاب بنانے کے لیے ہنگو پولیس محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔