وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) آزاد جموں وکشمیر کے سابق سینئر وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی نے ضلع کوٹلی کو مسائلستان بنا رکھا ہے ۔ ہم قدرتی وسائل ہونے کے باوجود مسائل کا شکار ہیں،ملک محمد نواز نے کہا دریائے پونچھ صدیوں سے ضلع کوٹلی میں بہہ رہا ہے، ۔ دریائے پونچھ کے قریب بنائے گئے کنویں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ناکام ہوئے، ان کنواں جات کی تعمیر پر آزاد کشمیر حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے لیکن ان کی تعمیر سے عوام کو پینے کا پانی میسر نہ ہو سکا، نتیجہ یہ ہوا ضلع کوٹلی کی سات لاکھ سے زائد آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے، ملک محمد نواز نے پروفیسر ممتاز بٹ کے سوال کے جواب میں کہا دندلی تا رولی واٹر چینل کوٹلی نہر کا منصوبہ ایک بہترین منصوبہ ہے، حکومت آزاد کشمیر نہر کے اس منصوبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے ، یہ منرل واٹر ہے جو قدرتی طور پر پہاڑوں سے آتا ہے، اس نہر کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ نہر کے پانی سے مستفید ہو سکیں ،ملک محمد نواز نے کہامیں نے متعلقہ حکام کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا ہے، ہماری تجویز ہے کہ متعلقہ حکام اعلیٰ اس دریائی نالہ نیل پر اوور فلو ڈیم بنانے کےلئے سروے کریں، ڈیم بنانے سے نہر کے پانی میں مزید اضافہ ہو گا، عوام کو زراعت و کاشتکار وں کو آبپاشی میں مدد ملے گی، علاقے کا ماحولیاتی نظام بہتر ہو گا، انہوں نے کہا مہنگائی کے اس دور میں نہر کا پانی بڑی اہمیت رکھتا ہے ، ملک محمد نواز نے کہا آزاد کشمیر حکومت کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے ورنہ ساردہ ٹنل پر حکومت ضرور توجہ دیتی ، انہوں نے کہا میں آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں اور ضلع کوٹلی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا برطانیہ میں میر ے دوست احباب میری بڑی عزت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، شہدائے جموں کشمیر کی قربانیاں ضرو ر رنگ لائیں گی ۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے رہنما بشیر رٹوی نے کہا ملک محمد نواز کی تحریک آزادی کشمیر اور جماعت کے لیے خدمات شاندار ہیں ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی حریت پسند رہنما الطاف احمد شاہ کی تہاڑ جیل دہلی میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیر ی حریت پسند رہنمائوں کی دھائی اور بھارت کے جنگی جرائم کو عدالت انصاف میں اٹھانے کے لیے اقدامات کرے جو لوگ بلا جواز بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں ان کا معاوضہ طلب کیاجائے، بھارت اپنے جاسوس و دہشت گرد کلبھوش یادیو کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا، اسی طرح حکومت پاکستان پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں بلاجواز نظر بند کشمیر یوں کی رہائی کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے، بھارت کے خلاف مذمتی بیانات جاری کرنے سے صورتحال میں تبدیلی نہیں آ سکتی، پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی سے بھارت ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، اس موقع پر شبیر ملک اور ملک امجد ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع کوٹلی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور توجہ دے۔ ملاقات کرنے والی شخصیات نے سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز جو برطانیہ علاج کے لئے آئے ہیں، کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے دعا کی ۔