کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ کیلئے قومی ٹیم کے تین کوچز کو اپنے خرچے پر ٹیم کے ساتھ ملائیشیا جانے کی اجازت دے دی، فیڈریشن کا موقف ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوچز کی بڑی تعداد کونہیں لے جاسکتے ہیں، اس لئے فیڈریشن نے ہیڈ کوچ، فزیو اور ٹیم منیجر کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں انٹر نیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان، محمد عثمان اور عمران بٹ شامل ہیں، ان کوچز نے اپنے ٹکٹ ذاتی طور پر خریدے، انہوں نے اپنی رہائش کے لئے بھی خود انتظامات کئے ہیں، ٹیم کے ساتھ چیف سلیکٹر کلیم اللہ بھی جائیں گے۔ ہاکی کیمپ جمعرات تک عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔