کراچی (اسٹاف رپورٹر)معصوم بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کے واقعات ساوتھ زون میں پولیس کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی، ساؤ تھ زون میں بچوں کے اغوا کے 131مقدمات درج ہوئے، 20ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔ 100بچیاں اور 36 بچے اغوا ہوئے ،پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں 5بچے اور 6بچیاں اغوا ہوئیں۔ فروری میں ساوتھ زون میں 7بچے اور 6بچیاں اغوا ہوئیں ۔مارچ میں 13، اپریل میں 12 اور مئی میں 17بچوں کو اغوا کیا گیا ۔جون میں 3بچے اور 22بچیاں اغوا ہوئیں، جولائی میں 10،اگست میں 12، ستمبر میں 17اور اکتوبر میں 6بچے اغوا ہوئے ۔ساوتھ زون میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے 24مقدمات درج ہوئےاور 2ملزمان گرفتار ہوئے ،ساوتھ زون میں ضلع کیماڑی ،سٹی اور ساوتھ شامل ہیں۔