• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بریس پروگرام کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالرقرضہ کی رقم پاکستان کوموصول ہوگئی ہے،بینک نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دی تھی۔بدھ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ الحمدللہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرقرضہ کی رقم سٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی پروگرام نے حالیہ تباہ کن سیلاب اور رسد میں رکاوٹوں کے تناظرمیں سماجی تحفظ ، غذائی سلامتی کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کے ضمن میں پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرکی مالی معاونت کی منظوری دی تھی ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ معاونت سے نقد امداد حاصل کرنیوالے خاندانوں کی تعداد کو 7.9ملین 9ملین تک بڑھایا جا ئے گا ۔
اہم خبریں سے مزید