اسلام آباد(تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف کے اپریل 2022کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں ان کے اور ان کے وفد کیخلاف ’’چور -چور‘‘اور دوسرے تضحیک آمیر نعرے لگانے والے جن پاکستانیوں کو چند ماہ پہلے مدینہ کورٹ نے ٹھوس شواہد پر چھ سے دس سال تک سخت قید کی سزائیں دیں وزیراعظم شہباز شریف نے 24اور 25 اکتوبر کے دوران ان کو سعودی فرمانروا سے خصوصی استدعا کر کے معاف کرا دیا جو اب آئندہ ماہ اپنے خاندانوں سے ملیں گے ان کے مایوس خاندانوں میں ناامیدی ختم ہو گئی ہے ان کے خاندان کو تاریک مستقبل سے روشن مستقبل کی طرف وزیراعظم نے ہمکنار کردیاہے۔ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفےٰﷺکی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے ان پاکستانیوں کو جنہوں نے اپریل 2022میں مسجد نبوی صلعم میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب وفاقی وزیر انسداد منشیات شازین بگٹی اور ان کے رفقا کے خلاف اس وقت نعرے بازی کر کے مسجد نبوی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا اور انہیں مدینہ کورٹ نے آٹھ آٹھ اور دس دس سال قید بامشقت کی سزائیں دیں ۔