کوئٹہ ( آئی این پی)اے این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 28اکتوبر 3بجے پشتون باغ گرینڈ شمولیتی جلسہ ہوگا، جس میں ملک رمضان شمشوزئی ،حاجی عصمت اللہ شمشوزئی عبدالصادق آزاد، قدرت اللہ اچکزئی اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت پشتون قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکراے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گےدریں اثناء صوبائی صدرپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلیزئی سے پشتون قوم پرست جماعت کے پشتون باغ آزاد یونٹ کے ملک رمضان، حاجی عصمت اللہ، عبدالصادق آزاد کی قیادت میںوفد نےبھی ملاقات کی۔