لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی جوڈیشل افسران کے لئے رہائشی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا،رہائشی کمپلیکس جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ میں بنایاجائیگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کو رٹ کو بریفنگ دی گئی، سیشن جج لاہور تنویر اکبر بھی ہمرا موجود تھے، اس موقع خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ رہائشی کمپلیکس کا منصوبہ بہت دیر سے سوچ رکھا تھا ،خوشی ہے کہ اس کا سنگ بنیاد رکھا،ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو سہولیات دینا ہمارا فرض ہے، رہائش کے مسئلے کی وجہ سے جوڈیشل افسران لاہور آنا پسند نہیں کرتے،حکومت نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، یہ زمین ہمارے قبضے میں تو تھی مگر اسے ہم استعمال نہیں کر سکتے تھے، حکومت کی انویسٹمنٹ کے بدلہ یہ ہے کہ ہم اپنا کام پوری ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ کریں،اس منصوبے کے تحت کم ازکم 150 جوڈیشل افسران کی رہائش کا بندوست ہوگا۔