• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواریوں میں دھڑے بندی تحصیل راولپنڈی کی تنظیم نے بھی اپنے ڈویژنل صدر کی نامزدگی کردی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن میں پٹواریوں میں دھڑے بندی ہوگئی ہے۔صدر انجمن پٹواریاں پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کیلئےنئے عہدیداروں کے اعلان کے بعد انجمن پٹواریاں تحصیل راولپنڈی نے بھی اپنے ڈویژنل صدر کی نامزدگی کردی ۔ ذرائع کے مطابق انجمن پٹواریاں تحصیل راولپنڈی کا اجلاس ظفر محمود خان کی زیر صدارت ہوا جس میں تحصیل راولپنڈی کے صدر طاھر محمود وڑائچ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید اعوان سمیت ضلعی و تحصیل کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں اور انجمن پٹواریاں راولپنڈی ڈویژن کے بعض عہدیداروں کے تقرر کو تسلیم نہیں کرتے۔اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کی صدارت کے لئے ملک انیس حیدر کو نامزد کیا گیا۔انجمن پٹواریاں تحصیل راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق ضلع تلہ گنگ سے ملک محمد اکرم اور دیگر پٹواریوں کے علاوہ ضلع اٹک، چکوال اور مری کے پٹواریوں نے بھی ملک انیس حیدر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز انجمن پٹواریاں پنجاب نے مرکزی عہدیداروں چوہدری تنویر حسین جنرل سیکرٹری آل پاکستان،نائب صدر پاکستان ملک صنوبر خان،چیئر مین رابطہ کمیٹی پنجاب راجہ شاہد محمود کی موجودگی میں راولپنڈی ڈویژن کی نئی تنظیم سے حلف لیا تھالیکن راولپنڈی کی تنظیم نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔
اسلام آباد سے مزید