کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے تین وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی نے اپنی سفارشات کو وزیر اعظم کو بھیج دی ہے، ذرائع کے مطابق ہاکی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے سابق جج کی سربراہی میں سابق اولمپئنز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔وزیر اعظم کی کمیٹی میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، ایاز صادق اور احسان مزاری شامل تھے۔ پی ایچ ایف کے وفد نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے ملاقات کی جس پر فیڈریشن کے حکام کو بتایا گیا کہ ہم مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لیے وزیر اعظم کے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔