• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان خوش آئند، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان خوش آئند ہے مگر ایک طویل عرصے سے سیاسی معاملات میں مداخلت سے ملک کو جو نقصان ہوا اس کی تلافی کون کرے گا؟اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ ادوار میں سیاسی جماعتوں کو آئین و قانون سے تجاوز کرتے ہوئے سپورٹ فراہم کی جس سے جمہوریت پر عوام کا اعتماد مجروح ہوا، بتایا جائے کہ اس اعتماد کو بحال کرنے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید