• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل کردی۔ میچوں کے شیڈول میںتبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 نومبر اور ٹی ٹوئنٹی میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے تین میچز اب ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب سیریز کے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ راشد ریاض ، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پروفیسر جاوید ملک میچ ریفری ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید