• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر انکوائری، شاہ محمود کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ جنگ)امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری میں پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی آج اسی کیس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ان کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ ان سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید