کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ اس وقت ملک کی سب سے زیادہ ٹریفک والی مصروف شاہراہ ہے، بلوچستان کے 90 فیصد سے زائد حادثات اس اہم شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں، اب تک اس خونی شاہراہ نے ہزاروں جانیں لے لیں،وفاقی حکومت کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کرے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہر حادثے پر اظہار افسوس کر کے اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ بلوچستان میں ایک بھی موٹروے اور ڈبل روڈ نہیں ہے ٹریفک میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہوش ربا انداز میں حادثات رونما ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ پرحادثات میں کئی افراد گہری چوٹیں لگنے کے باعث معذور ہو چکے ہیں۔ ان میں ہزاروں افراد ایسے ہوں گے جو اپنے گھر کے کفیل ہوں گے ۔سی پیک کے حوالے سے بھی اس روڈ کی اپنی ایک اہمیت ہے، افغانستان اور وسطی ایشیاء تک کی گاڑیاں اسی شاہراہ سے گزرتی ہیں،انہوں نے مطالبہ کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو فوری طور پر ڈبل کیا جائے تاکہ قیمتی انسانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔