• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بار کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو کامیابی پر مبارکباد

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ،جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ،نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ،نائب صدر کچلاک نصیب اللہ آغا ، جوائنٹ سیکرٹری ملک احمد بلال کاکڑ ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی نے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عابد زبیری ایڈووکیٹ کوصدر ،عدنان اعجاز ایڈووکیٹ کو نائب صدر بلوچستان، عبدالمالک بلوچ اور علی حسن بگٹی کو ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔