• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی نغموں کے مقابلے میں جی ایچ ایم ایس گل آباد کی پہلی پوزیشن

پشاور( جنگ نیوز ) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گلشن رحمان کالونی کوہاٹ روڈ میں ضلع پشاورگرلز مڈل سکولز کے ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جس میں ضلع پشاور کے تقریبا تمام سکولوں نے حصہ لیا تقریب کی مہمان خصوصی انچارج سپورٹس گرلزمڈل سکولز مس بلقیس قیوم اور اغزرا کاظمی تھی ججز کے فرائض طاہرہ طلعت مسکان بنگش نے سرانجام دیئے ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس شہنیلا نے سرانجام دئیے اسکے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ اور بچے شریک ہوئے بچوں نے پاکستانی ملی نعمے اپنے سریلی آواز میں گا کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے مقابلےمیں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گل آباد نے پہلی پوزیشن جبکہ گلشن رحمان نے دوسری پوزیشن اور درمنگی اور اسیہ پارک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے جیتنے والی بچیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید