• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی کالونی، بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں بہنونی نے سالے کو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر تیز دھارآلے کے وار سے قتل کردیا، میانوالی کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھارآلے کے وار سے 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 32 مکان نمبر ایل 333 میں قتل کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 33سالہ بلاول ولد شبیر کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق قتل گھریلو تنازعہ پر رونما ہوا،مقتول کو اس کے بہنوئی ریاض ولد شہزاد نے چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی بہن شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی انکے درمیانی ذاتی نوعیت کے جھگڑے چل رہے تھے اتوار کی شام ملزم اپنی بیوی کو گھر لیجانے کی غرض سے آیا تو اس دوران سالے اور بہنونی کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی اورسینے میںلگنے والی چھری جان لیواثابت ہوئی،مقتول بلاول پیشے سے محنت کش تھا، پیر آباد تھانے کی حدود میانوالی کالونی قصبہ نزدمسجد اقصیٰ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے دو سگے بھائی 24سالہ شاہ رخ ولد فتح خان اور22 سالہ امیر ولد فتح خان زخمی ہوگئے،جنہیں علاج کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید