اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے، جھاڑو پھر جائے گی۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لانگ مارچ کواسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، راناثنا اللہ معاملے ٹھیک کرنے کے بجائے خراب کررہے ہیں، ایک بھی لاش گر گئی تو یہ بھاگ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر بات کرنی چاہیے، اسی میں سب کا فائدہ ہے، لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے جھاڑو پھر جائے گی، یہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، قانونی و آئینی رکھنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روک سکتی، عوامی جذبات کی تضحیک کرنیوالا ذلیل و خوار ہوجائے گا، اگر بدھ تک گرفتار نہیں ہوا تو ان کا استقبال کروں گا۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں کوئی چیز پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتی۔