راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 38کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کل تعداد4333ہوگئی ہے۔ ڈینگی سے رواں سیزن میں اب تک تین اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔جن کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں 17مریضوں کے اضا فے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 4758تک پہنچ گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیڈرل ہسپتال میں7، ہولی فیملی میں5اور نجی ہسپتالوں میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، رورل ایریا میں 13 مریضوں کے اضافے سے کل کیسز کی تعداد 2766 اور اربن ایریا میں 4 مریضوں کےاضافے سے کل کیسزکی تعداد1992ہو گئی ہے۔