ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ماڈل یونین کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں ضلع ملتان میں دو ماڈل یونین کونسلزبنائی جائیں گی،بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماڈل یونین کونسلوں میں سہولتوں کی فراہمی کا معیار، انتظامات ، سامان کی تجاویز تیار کی جائیں تاکہ پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد ماڈل یونین کونسلیں بنائی جا سکیں ، ملتان سٹی کی 68یونین کونسلوں میں ایک یونین کونسل جب کہ صدر، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی 127یونین کونسلوں میں بھی ایک ماڈل یونین کونسل بنائی جائے گی۔