لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے ریلوے سٹیشن کو اس کی اصل تاریخی حیثیت میں بحال کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس میں ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کی تزائیں و آرائش ،مسافروں کےلئے نئے بینچز کی تنصیب،ویٹنگ رومز کی بحالی و بہتری ،پینے کے صاف پانی کی دستیابی ،فلٹریشن پلانٹ کی مرمت،لائیٹنگ کے نظام کی درستگی ،مین داخلی گیٹ کو مزید خوبصورت بنانےسمیت اسٹیشن کے سامنے ویران پڑے پاک کو جدید اور مارڈن طرز کے مطابق دوبارہ بحال کرنا شامل ہے ۔ڈی ایس کوئٹہ محمد فرید احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارامقصد سیاحوں کی توجہ بڑھاناہے انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک چھو ٹے پارک کوجدید سہولتوں سے مزین کرینگے، سٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے سمیت ان پر مسافروں کے لئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی ، فلٹریشن پلانٹ کی بحالی ، جدید ایل اے ڈی لائیٹنس کی تنصیب ،ویٹنگ رومز میں نشستوں کے اضافے ، باتھ رومز میں ٹائیلنگ ،اسٹال کاجدید طرز کے مطابق قیام ، پلیٹ فارم پر نئے خوبصورت بینچز کی تنصیب سمیت دفاتر کی تزائین و آرائش اور اسٹیشن کے میں داخلی راستے کو مزید خوبصورت بنانے سمیت دیگر کام کئے جارہے ہیں فرید احمد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے بعد ہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ایک نئے انداز اور سہولیات کے ساتھ مسافروں اور کوئٹہ کے شہریوں کے لئے دستیاب ہو گا ۔