سکھر ( چوہدری محمد ارشاد )طوفانی برسات و سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عوام پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں تو دوسری جانب مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،سکھر کے عوام مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، کھلا آٹا 100روپے اور چکی کا آٹا 100سے 130روپے کلو فروخت ہورہا ہے، حکومت کا 65روپےکلو فروخت کا اعلان بے سود،کارروائی نہ کرنے کے باعث مہنگائی کی ذمہ دار حکومت اور ضلعی انتظامیہ،غریب متوسط طبقہ پریشان، جائے تو کہاں؟کھائے تو کیا کھائے؟کوئی پرسان حال نہیں، کوئی مہنگائی کم کروانے والا نہیں۔مختلف فلور ملز کے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے سے 1250 روپے ہے، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کے ہوش اڑا دئیے۔